جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد محمود کی بھر پور کاوشوں سے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی گجر خان کیمپس میں پہلے سال کی کلاسز کا انعقاد اور وزیٹینگ فیکلٹی کی بھرتی کے لیے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مدثر غفور کی سربراہی میں کمیٹی ممبران ڈائریکٹر جہلم کیمپس ڈاکٹر اشفاق جنجوعہ۔ انچارج شعبہ آئی ٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر سلیمان نصیر۔ انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کیمپس میڈم فرحانہ۔ انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ فراز اشرف خان اور اسٹیٹ آفیسر میاں فیصل نے باقاعدہ میٹنگ کی۔ جس میں کلاسز شروع کرنے کے حوالے سمیت دیگر امور پر بحث ہوئی۔ بے شک پنجاب یونیورسٹی گجر خان کا قیام اس علاقے میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں میں بے انتہاء خوشی پائی جاتی ہے۔ اس سے پہلے لوگ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے حوالے سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مدثر غفورنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمودکے ویژن کے مطابق مقامی لوگوں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، صحافتی تنظیمو ں کے عمائدین کے ساتھ باہمی مشاورت سے چلیں گے اور اعلی تعلیم کے حوالے سے علاقہ مکینوں کو اب دوردراز جانے یا مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ہماری ٹیم 24 گھنٹے طلباء و طالبات کے والدین کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے پنجاب یونیورسٹی گجر خان کیمپس کے آغاذ کے حوالے سے مٹھائیاں بانٹی کہ یونیورسٹی کے قیام سے ہمارا دیر نہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام نے اس موقع پر علاقے کے لوگوں کو مبارک باد دی کہ پنجاب یونیورسٹی جیسے ادارے کے کیمپس کے قیام سے اس علاقے میں تعلیمی انقلات آجائے گااور لوگ اپنے بچوں کو بہتر انداز میں اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں گے۔
0