0

جہلم نگران وفاقی حکو مت نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا نیا طو فا ن بر پا کر دیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم نگران وفاقی حکو مت نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا نیا طو فا ن بر پا کر دیا،فیو ل ایڈ جسٹمنٹ کی آڑ میں نگران حکو مت نے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے صارفین کی مشکلا ت میں اضافہ کر دیا،صارفین سراپا احتجاج، نگران وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے اور نرخوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیو ل ایڈ جسٹمنٹ کی آڑ میں حکو مت نے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے صارفین کی مشکلا ت بڑھا د ی ہیں نگران حکو مت وقفے وقفے سے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے شروع کر رکھے ہیں،رجیم چینج کے موقع پر حکمرانوں نے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بلند و بانگ دعوے کئے، بلکہ نگران وزیر اعظم نے بھی اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروائیں، لیکن نگران وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد بجلی و گیس ا ور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرنا شروع کررکھا ہے، جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو2 وقت کی روٹی مہیا کرنے سے بھی قاصر ہے، شہریوں نے نگران وزیرا عظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور لاگو ہونے والے ٹیکسز کو ختم کرتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں پر عائد ہونے والے ٹیکسسز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب، سفید پوش افراد خودکشیاں کرنے کی بجائے اپنے بچوں کی کفالت کر سکیں۔