جہلم(عمران بشیر)چوہدری فرخ الطاف اورگرمالہ خاندان ایک دوسرے کے روایتی سیاسی مخالف ہیں.یہ مخالفت دونوں کو وراثت میں ملی ہے چوہدری فرخ الطاف کے والد میرے والد کے اوروہ میرے مخالف رہے ہیں ہم ایک دوسرے کی جماعتوں میںکبھی نہیں گئے.ان خیالات کا اظہار امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے گذشتہ سال برطانیہ کے نجی دورہ کے موقع پر چیف ایڈیٹرجہلم نیوزعمران بشیر سے برمنگھم میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا تھا.ان کا مزید کہنا تھا اگر مسلم لیگ ن ان کوٹکٹدینے کا فیصلہ کرتی ہے تو سیاست میںکوئی حرف آخر نہیں ہوتا .میری جگہ رہے اور وہ ان کو کہیںایڈجسٹ کیا جاتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیںہے .ماضی میںپی پی 25 میں بھی الیکشن لڑ چکا ہوں.میں نے ووٹ پارٹی کے لیے مانگنا ہے اورپارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا.
0