پنڈدادنخان (ملک ظہیراعوان)
پنڈ دادن خان کے حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہو گئیں پی پی 26 پنڈ دادن خان سے پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار انجینیئر وارث اعوان کا ٹکٹ تبدیل کر کے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کو دے دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ملک غلام مصطفی اعوان کندوال ایڈوکیٹ کا ٹکٹ تبدیل کر کے کرنل شوکت حسین مرزا کو دے دیا گیا جبکہ پی ٹی ائی کے سابق امیدوار راجہ شاہ نواز علی خان آف احمد اباد نے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا پنڈ دادن خان کی اھم سیاسی احمد اباد حویلی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی رہی اس حویلی میں چند سال قبل سابق وزیراعظم عمران خان ائے تھے لیکن اج یہاں مسلم لیگ نون نے ڈیرے ڈال لیے ہیں مسلم لیگ نون کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ازاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے احمد اباد حویلی ائے لیکن انہیں کچھ حاصل نہ ہوا اور جب مسلم لیگ نون کے ایم این اے کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے کے امیدوار حاجی ناصر للہ احمد اباد پہنچے تو پی ٹی ائی کے سابق رہنما راجہ شاہنواز علی خان نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
تاھم چوھدری فرخ الطاف اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوھدری عابد جوتانہ کے پاس بھی گئے جہاں انہیں ویلکم کیا گیا
0