0

خان کی ذات کے لیے ایسے ہزار ٹکٹ قربان کرتے ھیں

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) خان کی ذات کے لیے ایسے ہزار ٹکٹ قربان کرتے ھیں اب ہمارے امیدوار کرنل شوکت اقبال مرزا اور بریگیڈئیر چوھدری مشتاق احمد للہ ہیں پارٹی کے تمام کارکن پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں ۔ تحریک انصاف کے نام نہاد خود ساختہ چیمپئن پارٹی ورکرز میں تفریق پیدا کر رہے ہیں کارکنان کے حوصلے توڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ھمارا انتخابی نشان عمران خان ہے تحریک انصاف ہماری جماعت ہے اور ہماری کوششیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہیں۔ ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں امیدواروں کی تبدیلی ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں کرنل شوکت مرزا ہوں یا برگیڈیئر مشتاق للہ ہوں ہم سب خان کے سپاہی ہیں جس کے ساتھ بھی عمران کا نام ہوگاوہ سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کہ سابق امیدواروں ملک مصطفی اعوان اور انجینیئر وارث ا عوان نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں پارٹی کے فیصلے ہمارے لیے اہم ہیں ہر بندے کو اپنی مرضی نہیں کرنی چاہیے بلکہ پارٹی پالیسی پر قائم رہنا چاہیے ملک شاہد کندوال ایڈوکیٹ نے کہا کہ کسی بھی ورکر کو قانونی معاونت چاہیے تو ہم ہر وقت حاضر ہیں پی ٹی ائی کے ورکر کو اگر کوئی تنگ کرے تو ہم اپنی پوری طاقت ورکر کے ساتھ لگائیں گے ہم پہلے سے بڑھ کر زیادہ کمپین کریں گے ضلع جہلم زندہ باد، پاکستان پائندہ باد