جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دور لاکھوں کی ابادی کے لیے ٹی ایچ کیو بہت اہمیت رکھتا ہے یہاں بنیادی سہولیات اور مشینری کی فراہمی ہمارا عزم ہے انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انچارج ٹی ایچ کیو نے ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو کے نو تعمیر اور تزئین و آرائش کئے گئے حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
0