پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اپنی دھرتی اپنا راج کے نعرے پر اب ہم پورا اترتے ہیں اب اس نعرے کے وارث ہم ہیں جن کا تعلق پسماندہ ترین تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے اب حلقہ کے پورے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا گزشتہ تین سالوں سے عوام یہ نعرہ سن رہے تھے اور کافی حد تک اس نعرے کا پاس رکھ رہے تھے لیکن کچھ سیاسی مصحلتیں اڑے اگئیں
جس وجہ سے وہ پورا گروپ اس بات پر قائم نہ رہ سکا لیکن ہمیں اس گروپ پر پورا بھروسہ ہے کہ اپنی دھرتی اپنا راج گروپ اب ہماری بھرپور سپورٹ کرے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ازاد امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو ملک غلام مصطفی اعوان ایڈووکیٹ کندوال نے کیا انہوں نے کہا کہ اب میں انجینیئر وارث اعوان کے ہمراہ میدان میں اگیا ہوں ملک کے نامور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کے ساتھ میں 27 سالوں سے کھڑا ہوں اس گروپ اور دھڑے کے ساتھ میری وفائیں ہیں میں خان کے نظریے کے ساتھ ہوں میں کبھی بھی مسلم لیگ نون کے جلسے میں نہیں گیا اور نہ ہی وہاں کوئی تقریر کی ہے اور نہ ہی اس جماعت کی ممبرشپ لی ہے انشاءاللہ اپنی دھرتی اپنا راج کا نعرہ زندہ رہے گا عوام کی خدمت ہی میرا منشور ہے
0