0

اللہ کا گھر( مسجد) بنوانے والے کا جنت میں گھر اللہ پاک خود بنوائیں گے،پروفیسر جاوید اقبال

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اللہ کا گھر( مسجد) بنوانے والے کا جنت میں گھر اللہ پاک خود بنوائیں گے مساجد کی تعمیر و آرائش میں جو شخص بھی حصہ لیتا ھے رب ذوالجلال دنیا اور آخرت میں اس کو اس کا صلہ ضرور دیتے ہیں مساجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مساجد کو آباد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ھے مساجد صرف نماز پڑھنے کےلئے نہیں بلکہ معاشرتی مسائل کے حل کےلئے مل بیٹھنے کی جگہ بھی ھے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں بھی مساجد میں باہمی مشاورت و دیگر معاشی مسائل اور غزوات کی پیش بندی کےلئے بھی مشاورت کی جاتی تھی ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈ دادن خان کے پرنسپل ڈاکٹر انجینئر پروفیسر جاوید اقبال نے نئی مسجد کےافتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج سرفراز احمد گوندل حاجی عبدالرزاق عابد محمد عثمان محمد افضل اور دیگر جنہوں نے بھی تعمیر و آرائش میں معاونت کی اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطا فرمائے انہوں نے کہا مسجد کا سنگ بنیاد تین سال قبل معروف مذھبی سکالر صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن سروری قادری حاجی ریاض احمد اور تحصیل صدر حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل عبدالحفیظ ساقی کی کوششوں سے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور الحمدللہ آج اس کا افتتاح عبدالرزاق عابد حاجی سرفراز احمد گوندل چوہدری محمد یامین باگڑی ڈی پی مظہر حسین تارڑ پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر انجینئر جاوید اقبال چیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری عبدالحفیظ ساقی و دیگر نے کیا اس موقع پر نظامت کے فرائض حضرت علامہ زبیر احمد نے سر انجام دئیے تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری سعد بن سعید نے حاصل کی نعت شریف پڑھنے کا شرف علامہ حافظ محمد عمر نے حاصل کیا مسجد میں پہلی اذان پرنسپل کالج ہذا اور امامت کے فرائض الحاج سرفراز احمد گوندل نے سرانجام دئیے افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کے علاؤہ کالج ہذا کے سیکنڑوں طلبا نے حصہ لیا اور باقاعدہ پہلی نماز ادا کی اس سے قبل مہمانوں کی آمد کے موقع پر طلبا نے مہمانوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور پھول نچھاور کئے تقریب کے آخر میں مہمانوں اور طلبا کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا