پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ وادی ٹھل کا پورا محلہ بجلی جیسی سہولت سے محروم ھے
آج کے اس جدید دور میں بھی وادی ٹھل میں مغربی قبرستان والا محلہ بجلی جیسی سہولت سے محروم ھے اور اس محلےمیں اکثریت غیرکاشکار مزدوروں کی ھے جو بے چارے سارا دن مزدوری کرتے ھیں
صرف پانچ کھمبے لگانے سے ان سب کے گھروں کا اندھیرا ختم کر کے انہیں روشن کیا جا سکتا ھے۔۔
یہ گاٶں پہاڑی کے دامن میں ھے یہاں مچھر ,جنگلی بچھو, سانپ اور اوپر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا ایک خوفناک منظر پیش کرتا ھے۔
یہ کام گاٶں کے چند صاحب حثییت بھی مل کر صدقہ جاریہ سمجھ کر سرانجام دے سکتے ھیں۔۔مگر اصل ذمہ داری علاقہ کے ان سربراہوں کی ھے جن کی پہنچ واپڈا چیف تک ھے میری مراد ہمارے نماہندے ھیں ان سب اہل محلہ کی طرف سے انکو اپیل کی جاتی ھےکہ اس محلے کی بجلی کے پانچ کھمبے فوری منظور کیے جاہیں۔
اہلیان محلہ:محمد عارف,منظور بن اللہ دتہ,شاہد,یاسر,ہارون,عدنان بن طارق,ایوب بن حفیظ,محسن صوداٸی و دیگر اہلیان محلہ نے مطالبہ کیا ہے ہمارےمحلہ میں نئے پول نصب کر کے بجلی کا انتظام کیا جائے
0