جلالپورشریف (ملک ظہیر اعوان)
پی ایچ پی ضلع جہلم نے ماہ دسمبر 23 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی . ریجنل افیسر پی ایچ پی راولپنڈی محمد بن اشرف ایس ایس پی صاحب اور ڈسٹرکٹ افیسر پی ایچ پی ضلع جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ پی جہلم ماہ دسمبر 23 کے دوران شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک عدد ایف ائی ار 10 بوتل شراب برامد کر کے مقدمہ درج کرایا اس کے علاوہ ناقص و غیر معیاری غیر قانونی طور پر سلنڈر مسافر گاڑیوں میں نصب کرنے والوں کے خلاف 7 عدد ایف ائی ار غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلانے والوں کے خلاف 01 عدد ایف ائی ار اور دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت پر ایک عدد ایف ائی ار اس کے علاوہ 3 کس اشتہاری مجرمان جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور 01 عدد عدالتی مفرور کو گرفتار کیا علاوہ ازیں روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مختلف نوعیت کی 66 ہیلپس فرام کی گی ٹریفک مینجمنٹ ما دسمبر میں کل 2525 چالان کیے گئے جن کی کل اماؤنٹ 848500 روپے جن میں کم عمر ڈرائیور کو 41 بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے والوں کو 889 اور لوڈ ٹرانسپورٹ کو 520 چالان جاری کیے گئے بغیر دستاویزات اور بغیر ہیلمٹ 260 موٹرسائیکل بند کیے گئے اس کے علاوہ کم عمر ڈرائیور کے 18 موٹرسائیکل بند کر کے ان کے والدین سے شورٹی بانڈ حاصل کیے گئے پی ایچ پی جہلم کی اس کارکردگی کو سماجی و عوامی حلقوں نے سراہا
0