پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیراعوان ) تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کے جلد ھی نئے دروازے کھلنے والے ہیں 100 سالہ پسماندگی کا خاتمے کا آغاز ھو چکا ھے2001 میں موٹروے بننے کے بعد اب ڈیول کیرج وے اور نہر کے چلنے کے بعد اس علاقے کی زمینیں سونا اگلیں گی میرا تحصیل کے باسیوں کو پہلے بھی مشورہ تھا اور اب بھی مشورہ ھے کہ اپنی زمینیں باہر کے لوگوں کو مت بیچیں آنے والے چند سالوں میں زمین کی قیمتیں کہیں سے کہیں جا پہنچیں گی اور علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ھو جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے سابق سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری نذر حسین گوندل نے اوصاف گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیول کیرج وے کا منصوبہ اس علاقے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ھے یہ چوہدری فواد حسین کا ایک اچھا اقدام تھا مگر حالات کی ستم ظریفی کہ اس منصوبے میں کچھ رکاوٹ آ گئی جلالپور شریف کینال نہر کا منصوبہ مکمل ھونے کے بعد اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا اس سلسلے میں کچھ تحفظات ضرور ہیں مگر کچھ پانے کےلئے کچھ کھونا بھی پڑتا ھے نہر کے منصوبے کو مکمل کرانے میں میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ھوں کہ اس میں میرا اور میرے چندساتھیوں جن میں چو ھدری خضر حیات گوندل سابق چیف سیکرٹری پنجاب امداد اللہ بوسال پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹر خالد قریشی نسپاک۔ کے ڈائریکٹر رفاقت انجینیئر فہیم.سیکٹری نصیر کیانی اور دیگر کا بڑا ہاتھ ھے اور خصوصاً میاں شہباز شریف نے ہمارے ساتھ بڑا تعاون کیا جس پر ہم ان کےبے حد مشکور ہیں تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات جن میں سپورٹ سٹیڈیم ریسکیو1122 گرلز کالج کا ایڈمن بلاک اور تحصیل کمپلیکس گونگے بہروں کے سکول بمعہ ٹرانسپورٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کا قیام ٹیکسلا انجینیرنگ یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کےلئے عملی ورک نیرومی ڈھن واٹر سپلائی اسکیم سکولوں میں سینکڑوں کمروں کی تعمیر سائنس لیب کمپیوٹر لیب اورگلیوں نالیوں اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر دیگر ترقیاتی کام جو میں نے اپنے حلقے میں کروائے وہ کسی پر احسان نہیں صرف اللہ کی رضا کےلئے کئے میرا الیکشن لڑنے کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ھے میں زندگی کے اس حصے میں ھوں کہ کسی بھی وقت بلاوا آ سکتا ھے اور میرا یہ مقصد ھے کہ مرنے سے پہلے عوام کی خدمت کر جاؤں چوہدری فرخ الطاف چھوٹے بھائیوں کی طرح ھے ان کی اپنے حلقے کےلئے خدمات کا میں ان کا بھی مشکور ہوں.اس موقع پر انہوں نے نمائندہ وفد کو جلال پور کنال نہر پروجیکٹ اور ٹیکسلا انجینیئر نگ یونیورسٹی سب کیمپس پنڈ دادن خان۔کی دستاویزات بھی پیش کیں
0