0

حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 پنڈ دادن خان میں مسلم لیگ کا ٹکٹ صرف قربانی دینے والے ورکروں کو ہی ملے گا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ) حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 پنڈ دادن خان میں مسلم لیگ کا ٹکٹ صرف قربانی دینے والے ورکروں کو ہی ملے گا جنہوں نے مشکل وقت میں میاں برادران کا ساتھ دیا پیرا شوٹرز کو نہیں ملے گا، پانچ پیارے اپنی سیاسی افادیت کھو چکے ہیں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کے 50 کروڑ کے فنڈز موجودہ نگران حکومت سے ہم نے ریلیز کرائے ھیں بقیہ فنڈز بھی انشااللہ الیکشن کے بعد ریلیز کرا لئے جائیں گے عوام کی خدمت ہمارا مشن ھے اور یہ مشن جاری رھے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ طالب مہدی اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ نے مسلم لیگی رہنما واجد حسین چوہان کے بھائی فہیم ایوب کی دعوت ولیمہ کے او صاف کو خصوصی انٹرویو دیتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ نون کا قلعہ تھا ھے اور رھے گا 2013 اور 2018 کے الیکشن میں یہ لوگ کہاں تھے یہ سب کو پتا ھے اس وقت بھی مسلم لیگ نون ھی کامیاب ھوئی تھی ایم پی اے چوہدری ناصر محمود للہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کےلئے ہماری قربانیاں میاں برادران سے پوشیدہ نہیں ہم ہر مشکل گھڑی میں مسلم لیگ نون کے ساتھ کھڑے رہے ہیں للہ شریف سمیت پورے حلقے سے انشاللہ پہلے سے زیادہ اکثریت میں کامیاب ھوں گے پنڈدادنخان کھیوڑہ سمیت دیگر علاقوں میں درجنوں کے حساب سے بجلی کے ٹرانسفارمر لگوانے ہیں اور مزید علاقوں میں لگوانے جا رھے ہیں ہمارا شیوہ کسی پر تنقید نہیں بلکہ عوام کی خدمت ھے اور وہ کرتے رہیں گے اور انشااللہ جلد ھی عوام کو ایک بہت بڑا سرپرائز دیں گے ۔