پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادن خان میں تحصیل ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادن خان کے پرنسپل حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہ العالیہ سرپرست اعلیٰ تحریک حی علی الفلاح نے کی اجلاس میں للہ شریف سے لیکر پنڈدادن خان ،جلالپور شریف اور کھیوڑہ کی ورکنگ کمیٹی ارکان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ورکنگ کمیٹی کے کنوینئر مفتی بشیر احمد کرم نے سب سے پہلے تمام ارکان کو 15 دسمبر 2023 کےکامیاب احتجاج پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ورکنگ کمیٹی ممبران کو تفصیلی بریفننگ دی اجلاس میں موجود ورکنگ کمیٹی ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور سڑک پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا پچاس کروڑ روپے جس کے ریلیز ہونے پر سڑک پر اسفلٹ ڈالنے کا کام شروع تو ہوا ہے لیکن اتنی رقم سے کام زیادہ دیر تک نہیں چلے گا کام کو ریگولر چلنے اور سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے اسی سلسلہ میں مزید فنڈز کی فراہمی کے لیے اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا ہے احتجاج کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے ورکنگ کمیٹی اجلاس میں احتجاج کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا
سڑک کے کسی بھی حصہ کو سنگل کرنے کی تجویز کو ارکان نے قرارداد کے ذریعے سے مسترد کیا اور کہا اگر ایسا کیا گیا تو شدید تر احتجاج ہو گا اجلاس کے اختتام پر ورکنگ کمیٹی اراکین نے دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان سے لیکر کشمیر چوک پنڈ دادن خان تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء ڈیول کیرج وے جہلم روڈ کے فنڈز بحال کرو گے نعرے لگاتے رہے اور ریلی کے اختتام پر دعا کرائی گئی
0