پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈدادن خان کےحلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں اس حلقہ سے امیدواروں کی تعداد 24 تھی جو اب 19 رہ گئی ہے جب کہ حلقہ پی پی پنڈ دادن خان سے کل امیدواروں کی تعداد 34 تھی جو کہ اب 32 رہ گئی ہے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے پی ٹی ائی کے امیدوار چوہدری مسیب اورا ایڈووکیٹ نے سکروٹنی کے عمل میں حصہ ہی نہیں لیا وہ پہلے ہی دستبردار ہو چکے تھے جبکہ دوسرے امیدوار میجر فیض ڈیول نیشنلٹی کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے اؤٹ ہو گئے ہیں یوں امیدواروں کی تعداد 32 ہو گئی ہے
حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد
ہو گئے ہیں جب کہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے ہیں
اس کے ساتھ ہی پی ٹی ائی کے امیدوار حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے میجر فیض کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں اور حلقہ این اے 61 جہلم سے پی ٹی ائی کی سابقہ ایم پی اے راحیلہ مہدی اور ان کے خاوند کرنل انور خان آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے چوھدری فیصل فرید اور اس کی بھابھی حبا فواد اور گجرات کے چوہدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں
0