جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سردی میں گیس کی طلب بڑھ جانے سے شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ چکی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جس وقت صارفین کو گیس مہیا کی جاتی ہے گیس پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ گھروں میں چولہے بھی ٹھیک طرح سے نہیں جل پاتے، گیس کے پریشر کی کمی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامناکرنا پڑ تاہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازاروں سے مہنگے داموں کھانالا نے پر مجبور ہیں جب کہ کمرشل صارفین ایل پی جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہر کی سماجی رفاعی، فلاحی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0