0

سید مظہر حسین شیرازی اکتالیس سال واپڈا میں سروس مکمل کرنے کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہو گئے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)بزرگ رہنما واپڈا سب ڈویژن للہ سے سید مظہر حسین شیرازی اکتالیس سال سروس مکمل کرنے کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہو گئے ، کل آخری دن دفتر پہنچنے پر ایس ۔ڈی ۔او للہ فتح محمد ،ڈویژنل چیئرمین جاوید انجم ،چوہدری شفقت سلیم ۔تصور حیات اور ایل ایس سرفراز سمیت تمام سٹاف نے سید مظہر شاہ کا شاندار استقبال کیا ۔انہیں ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے اعزاز میں شاندار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر تمام سٹاف بالخصوص ڈویژنل چئیرمن ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین جاوید انجم نے سید مظہر شاہ کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اکتالیس سالہ خدمات کی وجہ سے آئیسکو واپڈا اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ ژندہ رہیں گے ۔ایس ۔ڈی۔او للہ فتح محمد نےان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔شفقت سلیم نے بھی ان کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں تمام سٹاف نے تالیاں بجا کر ان سے اظہار محبت کیا اور ان کو گھر تک الوداع کیا ۔یقینا سید مظہرحسین شاہ شیرازی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آئیسکو واپڈا ہمیشہ ان کی کمی محسوس کرے گا ، تا ہم عنقریب ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔اللہ کریم انھیں صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ ہمیشہ مسکراتے رہیں ۔آمین یا رب العالمین ۔