0

مملکت خداداد پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے ،بلال اعوان

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)مملکت خداداد پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے ، ملک کو درست سمت میں لے جانے کے لیے کرین پارٹی پر اعتماد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 26 پنڈ دان خان و حلقہ این 61 جہلم کے رہنما کرین پارٹی ٹی ایل پی بلال اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام نظام مل کر بھی وہ سہولتیں اور آسانیاں نہیں دے سکتے جو نظام مصطفی اکیلا دے سکتا ہے تمام وسائل سے مالا مال ملک پاکستان جو صرف اور صرف کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا پہلے دن سے آج تک اس کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا غریب بے بس عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کی ایسی دلدل میں دھکیلا گیا کہ نظام مصطفی کے متعلق انکی سوچ اور فہم کو ختم کر دیا گیا غریب آدمی صبح سے شام تک بچوں کی روٹی پوری کرنے میں لگا ہوا ہے ان تمام مسائل کا واحد حل نظام مصطفی ہے اور اس وقت اس نظام کے نفاذ کے لیے کرین پارٹی میدان عمل میں ہے جس نے آج تک مشکل سے مشکل وقت میں بھی اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا انشاءاللہ عوام کی بھرپور حمایت سے کرین پارٹی کامیاب ہوکر تمام مسائل حل کرے گی