0

مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادن خان کا ہنگامی اجلاس منعقد

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادن خان کا ہنگامی اجلاس غلہ منڈی افس میں صدر چویدری زبیر جمیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تاجران رہنماوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایکسایز اینڈ ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے دوکانیں سیل کرنے کی دھمکیوں کی شیدید مذمت کی گی انجمن تاجران کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ھے سڑکیں تباہ ھو چکی ہیں للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث شہر اس وقت غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے حکومت پنڈدادن خان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پیکیج دے شہر میں تجارتی سرگرمیاں بالکل ختم ھو چکی ہیں ایکسایز اینڈ ٹیکنیشن ڈپارٹمنٹ کے اہکاروں نے اگر تاجروں سے کسی قسم کی دھونس دھاندلی کی تو بھرپور احتجاج کریں گے