0

شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم 5 دنوں میں گرفتار،

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)
ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انکی ٹیم کی اہم کامیابی، شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم 5 دنوں میں گرفتار،
ملزم محمد آصف نے مقتول سید ناصر عباس ساکن چک علی شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قتل کے بعد ملزم نے مقتول کی نعش جنگل میں پھینک دی تھی،
پنڈدادنخان پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزم سے مقتول کا زیر استعمال موٹر سائیکل، موبائل اور آلہ قتل پسٹل 9 ایم ایم برآمد کر لیا،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا،
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کا ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کر دیا