پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اگر ہم بحیثیت قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرتے تو آج پاکستان بھی چین کی طرح طاقت ور ترین اور دیگر اسلامی ملکوں جیسی اسلامی مملکت ھوتا مگر افسوس ہم نے قائد کے احکامات کو نظر انداز کیا اور ہماری قیادت کے ستون صرف اور صرف اقتدار کی ھوس کا شکار ہو گئے اور آپس کی ہوس اقتدار اور خود غرضی نے ملک کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور اپنے ھی جسم کے ایک حصے کو ہم نے اپنے سے جدا کر دیا اس کے باوجود ہم ملک میں فرمان قائد اتحاد یقین محکم اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کے بجائے مفاد پرستی کی سیاست پر عمل پیرا ھو گئے اگر ہم قائد کے احکامات اور تحریک پاکستان کے مقاصد کو سامنے رکھتے ھوئے عمل پر یقین رکھتے تو آج یقیناً پاکستان صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ ھوتا اور چین کی طرح محنت کی عظمت کو سمجھتے تو آج پاکستان سپر طاقت ہوتا اور اسلامی مملکت ھوتا کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا نا حق خون نہ بہتا آج فلسطین اور غزا کی پٹی میں اسرائیلی درندے امریکہ کی آشیر باد پر جس ظالمانہ انداز میں مظلوم بےبس اور لاچار نہتے فلسطینی بچوں خواتین بوڑھوں اور جوانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رھے ہیں یہ نہ ھوتا اگر ہم مسلم ممالک میں اتحاد یکجہتی اور خودداری ھوتی اور ہم اقتصادی معاشی اور دفاعی انداز میں مضبوط ھوتے تو آج مسلمانوں پر یہ وقت نہ آتا ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و چیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قائم کردہ تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید عمار حسین جعفری اور مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ کی خصوصی ہدایت پر پورے ملک کی طرح پنڈدادنخان میں یوم قائد اعظم کے موقع پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اور پی ایس اے پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال کی زیر صدارت منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا تقریب کا خصوصی اہتمام عبدالحفیظ ساقی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے راجہ غضنفر علی خاں کے مزار پر کیا تقریب میں سابق چیف پیٹی آفیسر خواجہ شوکت محمود چوہدری طاہر ارشاد ، نئیر اعوان چوہدری وسیم وصی ، عبدالحفیظ ساقی ، سید اعزاز بخاری ، عابد قریشی ، محمد سمیع عزیر ساجد ،خواجہ احمد ،سید طلحہ بخاری ، شیخ امداد علی اور دیگر نے شرکت کی علاؤہ ازیں ایک دوسری بڑی تقریب گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خاں ہائی سکول پنڈدادنخان میں منعقد ھوئی جس کی صدارت سنئیر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان نے کی جس کے مہمان خصوصی تحصیل پریس کلب کے چیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور مہمان اعزازی الحاج چوہدری امتیاز پنجوتھا تھے تقریب میں ماہر تعلیم راجہ محمد اصغر ملک محمد طفیل۔ملک اشفاق حسین سید اظہر علی شاہ۔حافظ محمد طاہر اور عبدالرحمان تنہا نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا بعد ازاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست سابق وفاقی وزیرمہاجرین بحالیات راجہ غضنفر علی خاں کے مزار پر حاضری دی گئی اور چادر چڑھائی گئی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام معاشی بحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئی
0