0

جہلم پولیس منڈی بہاوالدین پولیس کے ساتھ مل کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں جہلم پولیس کا منڈی بہاوالدین کے علاقہ ملکوال میں قتل و ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا ھےڈی پی او جہلم کی سربراہی میں جہلم پولیس منڈی بہاوالدین پولیس کے ساتھ مل کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ھے اب تک کی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں منڈی بہاوالدین پولیس کا کانسٹیبل ذیشان زخمی ہو گیا ھے
زخمی کانسٹیبل ذیشان کوملک وال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،
پولیس کی ملزمان کے ساتھ کراس فائرنگ جاری ھے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ خود موقع پر موجود ہیں اور آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں