پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان میں 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اج اخری روز بھی درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی تعداد 36 اور قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے امیدواروں کی تعداد 24 ہو گئی ہے حلقہ پی پی 26 میں ضلع گجرات کے رہائشی مسلم لیگ ق کہ مرکزی رہنما چوھدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے گئے ھیں
جو نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ہم زلف ہیں دونوں کا سسرالی گاؤں سگھر پور پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 میں واقعہ ہے جب کہ پی ٹی ائی کے رہنما علی عرفان ایڈوکیٹ ، سابق تحصیل ناظم چوھدری عابد جوتانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ سہیل احمد ایڈوکیٹ نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے یہ پہلا واقعہ ہے کہ دوسرے اضلاع کے لوگ پنڈ دادن خان کی پی پی 26 کی سیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں جب کہ کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما کا پنڈ دادن خان کی سیٹ پر حصہ لینے کا یہ پہلا واقعہ ہے
پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے تحریک اسلامی ملت جعفریہ کے علامہ سید اشتیاق کاظمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ھیں جن کا تعلق سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ہے یوں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے دو سیاسی رہنماؤں نے پنڈ دادن خان کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ھیں تحصیل پنڈ دادن خان کا شمار پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیلوں میں ہوتا ہے ممکن ہے دوسرے اضلاع کے سیاستدان تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کے لیے یہاں ا رہے ہیں اس کے علاوہ یہ بات بھی گردش کر رہی ہے کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ نون تین دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میاں برادران نے چوہدری سالک حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہو تاکہ دھڑا بندی ختم کر کے قاف لیگ کے مرکزی قائد کو ایڈجسٹ کیا جائے اور تینوں دھڑوں کو ساتھ چلنے کی ہدایت کی جائے
0