0

پنڈ دادن خان میں انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ تیز ہو گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان میں انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ تیز ہو گیا دن بھر امیدواروں اور ان کے وکلاء کی امد کا سلسلہ جاری رہا اج تیسرے روز حلقہ این اے 61 جہلم میں مزید 9 امیدوار میدان میں اترے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 61 جہلم سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی ، برگیڈیئر مشتاق احمد للہ ، مرزا سعید محمود بیگ جہلمی ،چوہدری ندیم خادم ، سابق وفاقی وزیر فوادچوھدری ، حبا فواد ، فیصل فرید ایڈوکیٹ راجہ قاسم علی اور دیگر شامل ہیں جس سے این اے جہلم میں امیدواروں کی تعداد 18 ہو گئی ہے ہلکا این اے 61 کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع ہوئی ہیں جبکہ درخواستوں کی وصولی میں ابھی دو دن مزید باقی ہیں جس سے مزید درخواستوں کا اضافہ ہو سکتا ہے تاھم پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 61 جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل نے بڑے قافلے کے ہمراہ پنڈ دادن خان میں ریٹرننگ افیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، بھٹو کے جیالوں نے زبردست نعرہ بازی کی ، حبا فواد بھی دونوں سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئیں جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل فرید کے کاغذات نامزدگی ان کے وکلاء نے جمع کروائےجلال پور شریف سے پی ٹی ائی کے نظریاتی کارکن انجینیئر وارث اعوان بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل تھے
پنڈ دادن خان کہ حلقہ پی پی 26 میں اج تیسرے روز 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں برگیڈیئر مشتاق احمد للہ ،شعیب رسول کھوکھر اورملک عبید کھیوڑہ
بھی شامل ہیں تاھم کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں مزید دو دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے اس لیے مزید درخواستیں جمع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ایک روز قبل پی ٹی ائی چھوڑنے والے راجہ شاہ نواز علی خان کے بارے باز گشت تھی کہ وہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے لیکن انہوں نے کاغذات جمع نہیں کروائے ممکن ہے ائندہ دو روز میں وہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیں