0

انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان اور حلقہ این اے 61 جہلم میں انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیا حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے امیدواران برائے صوبائی اسمبلی کرنل سید زاہد حسین شیرازی ،چوھدری ناصر جاوید وڑائج اور راجہ افتخار شہزاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ حلقہ این اے 61 جہلم سے مسلم لیگ نون کے رہنما ؤں چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ قاسم علی خان نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تفصیلات کے مطابق
پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کہ گاؤں جندران سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگی امیدوار کرنل سید زاہد حسین شیرازی ایک بڑے جلوس کی صورت میں پنڈ دادن خان پہنچے ٹوبہ میں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا قومی اسمبلی کے لیگی امیدوار چوہدری عابد جوتانہ اور دیگر امیدواروں کو ڈھول کی گونج میں ریٹرننگ افیسر کے پاس لایا گیا ووٹروں سپورٹروں نے زبردست نعرے بازی کی ،نوٹ نچھاور کیے اور لڈیاں ڈالیں چوھدری ناصر جاوید وڑائچ راجہ افتخار شہزاد اور راجہ قاسم علی خان بھی بڑے جلوسوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرننگ افیسر اسامہ شیرون نیازی کے پاس ائے دریں اثناء اس گروپ کا تعلق مسلم لیگ نون کے ساتھ ساتھ اپنی دھرتی اپنا راج سے ھے جب کہ مسلم لیگ نون کا دوسرا گروپ نوابزادہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر محمود للہ پر مشتمل ہے تیسرا گروپ بریسٹر چوھدری تیمور نواز جٹ پر مشتمل ہے ملک غلام مصطفی کندوال اور راجہ جواد جالپ کا تعلق بھی مسلم لیگ نون سے ہے یہ تمام گروپ اور دھڑے اج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے