پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر انتظام نظام المدارس پاکستان سے منظور شدہ جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیہا للبنات ٹوبھہ کا سنگ بنیاد پیر عامر شاہ بخاری ، علامہ محمد یونس نورانی ، بیورو چیف اوصاف / ABN نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، سلطان احمد سروری صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب ، سب انسپکٹر موٹر وے پولیس چوھدری انوار ، حاجی نواز بھلہ ، چوہدری نذر گرداور،حوالدار غلام حسین ، صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم چوہدری انور بھلہ , پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے روح رواں حافظ افتخار گوندل ،صابر حسین مغل وٹیم اور ملک مسعود احمداعوان ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان نے رکھا اس جامعہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سرپرستی حاصل ہوگی جس میں مڈل اور میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والی طالبات کے لیے درس نظامی کی کلاس کا اغاز ہو چکا ہے درس نظامی ، ترجمہ تفسیر القران ،ناظرہ و حفظ قران ، تجوید و قرات کا داخلہ جاری ہے شارٹ کورسز تجوید و قرات مدت تین ماہ، عرفان السیرة کورس 40 روزہ ہوگا عوامی تعلیمی مرکز کے تحت علوم شریعہ کورس مدت تین ماہ ، عرفان الہدایہ 40 روزہ اور تفسیر ڈپلومہ کورس مدت دو سال ہوگا جس میں پاکیزہ علمی ماحول ، شریعت مطہرہ کی پابندی اور عقائد کی درستگی قابل ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی ہوگی تقریب میں خصوصی شرکت چوہدری انور بیگ ، چوھدری بشیر قادر کدیال ، میاں عدنان صدیقی ،چوہدری محمد اسلم پٹواری ، توقیر گوندل ، چوھدری غلام ربانی ، چوھدری غلام جیلانی راجہ بنارس ، توقیر گوندل ، چوہدری خرم نے کی ، تمام تر انتظامات ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان اور صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری کریں گے
0