0

قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار کو ناقابل واپسی 30 ہزار روپے بطور فیس جمع کروانے ہوں گے

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)
تحصیل کمپلیکس آفس پنڈ دادن خان میں الیکشن کمیشن جہلم کے سب کیمپس کا قیام ریٹرننگ آفیسر پی پی26 اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی ،حلقہ این اے 61 جہلم کے لیے ڈاکٹر محمد حسان طارق اے ڈی سی ار اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر عدیل عباس ملک کے دفتر سے این اے 61 اور پی پی 26 کے جنرل الیکشن 2024 کے لیے کاغذات کے اجرا کا سلسلہ جاری ھے
الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لئے
ایک کاغذات نامزدگی کا فارم حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے۔
کاغذات نامزدگی 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار کو ناقابل واپسی 30 ہزار روپے بطور فیس جمع کروانے ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ہے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سے صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار کو اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہو گی۔ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اپنا ووٹر سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔۔ امید وار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔ امیدوار کی جانب سے پاسپورٹ کی مکمل نقل کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔