0

22واں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میرے کنگز الیون عیسیٰ وال نے اپنے نام کر لیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) 22واں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میرے کنگز الیون عیسیٰ وال نے اپنے نام کر لیا۔
دفاعی چمپین کنگز الیون عیسیٰ وال ایک بارپھر چمپین بن گئی اس تقریب کے چیف گیسٹ راجہ نوشیروان اکبر نمبردار منڈاہڑ ، بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان اور سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈ دادن خان کے عہدے دار الفت بلوچ تھے ۔تفصیلات کے مطابق
پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے مضافاتی گاؤں میرے میں 22واں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علاقہ بھر سے متعدد ٹیموں نے حصہ لیا ۔پول میچوں کے بعد کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل کے بعد سیمی فائنل کا مرحلہ آیا۔جس میں علاقہ سے دو بیسٹ ٹیمیں کنگز 11 عیسیٰ وال اور فرینڈز 11 احمد اباد نے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
کنگز 11 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔فرینڈز 11 احمدآباد سکور کا تعاقب کرتے ہوئے اپنا ٹارگٹ پورا نہ کر سکے۔ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین عرفان کالا قرار پائے ۔اور ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر پرویز قرار پائے۔اور فائنل میچ مین اف دی میچ عرفان کالا نے اپنے نام کیا۔میچ کے چیف آرگنائزر ارشد مرزا کو زیبی گوندل کی طرف سے 5000 روپے دیے گے۔ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم فرینڈز 11 کے ٹیم کپٹن شاہنواز سنی کو 10000 روپے بمعہ ٹرافی مہر اخلاق نے دی۔ونر ٹیم کنگز 11 کے کپتان ندیم ہرگن کو 20000 روپے بمعہ ٹرافی چیف گیسٹ راجہ نوشیروان نمبردارمنڈا ھڑ نے دیے ۔اس ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر سےشائقین کرکٹ نے شرکت کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ لالہ امتیاز بلوچ۔ماسٹر فرمان۔ماسٹر زبیر۔راجہ اللہ بخش۔ملک تیمور۔ملک ظفراللہ خان ٹوبھہ ، نصر اللہ خان بٹ ، اویس کھوکھر ، اکبر شاہ منڈاہڑ ، شان علی قادری منڈا ھڑ فرمان جٹ عیسی وال۔مانی۔قدیر۔اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ایک بہت اچھا ایونٹ کروانے پر ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ارشد مرزا۔ٹورنامنٹ صدر۔عنصر مرزا اور ٹورنامنٹ کمیٹی صدر شاہد اکرام گجر کو اہل علاقہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔