پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس، ریسکیو1122 اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ موک ایکسرسائزھوئی جس کا اہتمام پٹرولنگ چوکی للہ موڑ میں خطرناک دہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے کیا گیا جس میں پٹرولنگ پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا اور ایک فرضی دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنایا گیا اس ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ھے ہمارے ادارے الحمدللہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں موک ایکسرسائز کا مقصد بھی نوجوانوں کو چاق و چوبند رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ھے موک ایکسرسائز میں پٹرولنگ پولیس اور ایلیٹ فورس کے نوجوانوں نے بھرپور ایکشن لے کر دشمن کے وار کو ناکام کرنے کا مظاہرہ کیا
0