پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت ہونے والے فرید ملت سکالرشپ کے امتحان میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کسی میدان میں پیچھے نہیں رہا بلکہ ہر میدان میں نمایاں کامیابیوں کے ساتھ اپنا لوہا منوایا اسی طرح اس سال بھی فریدملت سکالرشپ کے ہونے والے امتحان میں شاندار کامیابی کے ساتھ 18 طالبات نے سکالرشپ کا اعزاز حاصل کیا , جس میں حسان بشری منیر. لاۂبہ رحمان.محمد علی حسن.تحر یم فا طمہ.راہمہ مر,یم.,زرلش خان.حجاب زہرا.جو یر یہ حیسن.امبر اعجاز.ایمان رانی.نور فا طمہ.عا شہ مریم.علیزہ نور، فرخندہ زہرہ ، فضہ بتول.ماہ نو.ر راکعتہ زہرا، نور فا طمہ شا مل ہیں.
فرید ملت سکالرشپ کے اعزاز میں ایک تقریب علی پور چٹھہ میں منعقد کی گئی جس میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے 70 سکولوں نے شرکت کی اور اس تقریب میں ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈا پور ،اسسٹنٹ مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شعیب طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی گوجرانوالہ زون خادم حسین طاہر ، ڈاکٹر کامران جہانگیر اسسٹنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے شرکت کی
2023 کا بیسٹ پرنسپل کا ایورڈ ذوالفقار علی چشتی منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کو ان کی اعلی کاکردگی کے نتیجے میں دیا گیا
اور بیسٹ ٹیچرایوارڈ سے سمیعہ ذوالفقار اور تحریم ارشد کو نوازا گیا
پرنسپل ذوالفقار علی چشتی نے کہا کہ یہ سب اللہ اور اس کے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کرم ہے کہ ہمیں مسلسل کامیابیوں سے نوازا جا رہا ہے ہم اگے بھی اسی طرح اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے تاکہ ان بچوں کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور عاقبت سنوار سکیں
اللہ پاک اسی طرح اسی ادارے کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
0