0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس خدمت مرکز وین دو دن تک پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ للہ شریف میں موجود رہی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں لرنر لائسنس کی سہولیات عوام کو دور دراز علاقوں میں مہیاکر نے کے لئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس خدمت مرکز وین دو دن تک پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ للہ شریف میں موجود رہی شہریوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا یہ تمام سہولیات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچائی گئی ہیں جس پر تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ایڈیشنل ائی جی ، ار پی او اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح اپ نے لرننگ وین بھیجی ہے اسی طرح ڈرائیونگ ٹیسٹ والی گاڑی بھی ہمارے علاقہ میں بھیجی جائے کیونکہ ہمارے علاقہ میں سڑکوں کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے اور ضلع ہیڈ کوارٹر جہلم جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگوں کا جہلم پہنچنا اور پنڈ دادن خان پہنچنا نہایت ہی مشکل ہو چکا ہے ان تمام تر مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ ٹیسٹ والی گاڑی للہ شریف ضرور بھیجی جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی واقع ہو سکے