پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) للہ انٹرچینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وےکے فنڈز کی بندش کے خلاف پوری تحصیل پنڈدادنخان کے تمام شہروں میں مکمل تاریخی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ، مختلف علاقوں سے علمائے کرام ، سیاسی و سماجی رہنما ، وکلا بڑے بڑے احتجاجی جلوس پنڈ دادن خان للہ چوک لے کر پہنچ گئے ہزاروں افراد کا علما کی زیر قیادت یک نکاتی ایجنڈے پر احتجاجی دھڑنا علاقہ بھر کی تمام مکاتب فکر کی مساجد سے بڑے بڑے احتجاجی جلوس علمائے کرام کی زیر نگرانی پنڈدادخان للہ چوک پہنچے جہاں طویل ترین احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنا ایک بہت بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گیا للہ انٹرچینج کے ملحقہ قصبہ ٹوبھہ میں بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کا اہتمام اہلیان ٹوبھہ نے کر رکھا تھا سروبہ سے علامہ وقار اکرم ،ملک عنایت اللہ شفقت اعوان کی قیادت میں قافلہ ٹوبہ احتجاجی دھرنے میں پہنچا تو اس کا بھرپور استقبال کیا گیا جب کہ بھیلو وال سے مولانا سیف علی کی قیادت میں قافلہ کتبے اٹھائے ہوئے ٹوبھہ پہنچا جن کا نعرے لگا کر بھرپور استقبال کیا گیا پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے روح رواں حافظ افتخار گوندل علامہ وقار اکرم مولانا سیف علی ، بیورو چیف او صاف ملک ظہیرا عوان ، ملک نواز اعوان ، منصب سیال احمد اباد ، نذر رانجھا للہ شریف ، راجہ بنارس کھوکھر نے خطابات کیے احمدآباد اتھر اور للہ شریف سے بھی لوگوں نے شرکت کی الفت بلوچ، راجہ ظفر شوکت میکن نہیں بھی شرکت کی جبکہ تمام روڈز بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی احتجاجی جلسے میں 20 دسمبر تک سڑک کے فنڈ جاری نہ ہونے کی صورت میں موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی اور مفتی بشیر احمد کرم کی زیر نگرانی ورکنگ کمیٹی جہلم کی اپیل پر نہ صرف پنڈدادنخان کھیوڑہ اور تحصیل بھر کے دیگر تمام علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہی اور تمام علاقوں سے نماز جمعہ کے بعد بڑے بڑے جلوس علماء کرام اور دیگر قائدین کی قیادت میں پنڈدادنخان للہ چوک پہنچے جہاں پر احتجاجی مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی سڑک کے فنڈز کی فوری بحالی اور تعمیر کا مطالبہ کیا یک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور تمام مذہبی جماعتیں، تمام مسالک کے علماء وکلا تاجروں حلقے کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی مفتی بشیر احمد کرم مولانا عبد الرحیم معاویہ حاجی کرامت حسین ملک غلام مصطفی کندوال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ ممتاز مزدور رہنما چوہدری عبدالغفور کرنل زاہد حسین شیرازی شفقت بلال گوندل راجہ جواد جالپ عبدالرؤف خان بلوچ راجہ کامران سید منشا عباس بخاری آف ڈھڈی تھل سید اسد علی شاہ بخاری چوہدری زبیر جمیل ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ منشاء طور صدربار ایسوسی ایشن ملک اصغر بلوچ ایڈوکیٹ چوہدری فیصل فرید ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 20 دسمبر تک ڈیول کیرج کے فنڈز بحال نہیں ہوئے اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع نہ ھوا تو پھر 20 دسمبر کے بعد موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کر دی جائے گی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ یہ علاقہ ان کا سسرالی علاقہ ہے اس کے باوجود اس کو پسماندہ ترین رکھا جا رہا ہے مقررین نے کہا کہ اگر 20 دسمبر تک فنڈز جاری نہ ہوئے تو ہم آخری حد تک جائیں گے چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے اجتماع میں مولانا پیر محمد انور قریشی اور مفتی مولانا بشیر احمد کرم نے اس موقع پر فلسطین کے مظلوم اور محکوم مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی شدید مذمت بھی کی اور مسلم ممالک کی بے حسی اور بے غرضی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر تمام سیاسی اور دیگر مقررین نے مولانا محمد انور قریشی ہاشمی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا مولانا محمد انور قریشی ہاشمی نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت پر تنقید کرنے کا ارادہ نہیں ہمارا مقصد یک نکاتی ایجنڈا ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی فوری بحالی اور تعمیر کے کام کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ ہے اگر 20 دسمبر تک ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال نہ ہوئے اور تعمیرتی کام شروع نہ ہوا تو موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کے لیے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا واضح رہے کہ اج کی ہڑتال تحصیل پنڈ دادن خان کی انتہائی تاریخی ہڑتال اور شٹر ڈاؤن تھا جس میں تاجروں ٹرانسپورٹروں اور عوام نے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے تاریخی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ۔دریں اثنادھریالہ جالپ ، پنن وال ، جلال پور شریف اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کیا گیا
0