0

ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بطور پی ٹی ائی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سامنے آگئے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈ دادن خان و سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان چوھدری مسیب عباس اورا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بطور پی ٹی ائی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سامنے اگئے انہوں نے اوصاف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جونہی عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوگی تو اس کے فورأبعد اپنے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں الیکشن مہم شروع کر دوں گا , عمران خان کو بے بنیاد الزامات پر مبنی مقدمات میں ملوث کرکے جیل میں بند کر رکھا ہے سابق وزیراعظم اور قومی ہیرو کے ساتھ کیا جانے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے جس پر ہم سراپا احتجاج ہیں میں جماعت کا نظریاتی کارکن ہوں اور 2007 پی ٹی ائی کے ساتھ سیاسی وابستگی ہے اور تحصیل پنڈ دادن خان میں پی ٹی ائی کی بنیاد رکھنے میں میرا ہاتھ اور محنت ہے ہم نے عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچایا جس کے مثبت نتائج فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر کے ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہونے کی صورت میں نظر ائے عمران خان کو اج بھی ائیڈیل سمجھتا ہوں اج مشکل حالات میں سابق وزیراعظم جیل میں قید کاٹ رھے ھیں اس لیے اج بھی بطور نظریاتی کارکن عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں جونہی جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی تو فورأ الیکشن کی کمپین شروع کر دوں گا
سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری سے بھی بذریعہ فیصل فرید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ضلع جہلم کی تنظیم کے ساتھ بھی 13 سالوں سے کام کر رہا ہوں جنہوں نے حقیقی پی ٹی ائی اور نظریاتی ورکر کو قیادت کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اگر عمران خان اور تحریک انصاف نے اعتماد کیا تو پورے جوش و ولولے سے الیکشن مہم چلاؤں گا اور خان کے چاہنے والوں کو کسی صورت بے یار و مددگار نہیں چھوڑوں گا انشاءاللہ عمران خان خود بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے میں نے بزرگ سیاست دان سیاسی رہنما مرزا سعید محمود بیگ جہلمی سابق امیدوار پی ٹی ائی امیدوار حلقہ این اے 61 جہلم سے بھی دوبارہ متحرک ہونے کی درخواست کی ہے