0

پنڈ دادن خان تحصیل میں 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان تحصیل میں 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کیلۓ للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان دینہ ڈیول کیرج وے منصوبہ پر کام کی بندش بارے بنائی گئی احتجاجی ورکنگ کمیٹی کے کنوینیئر مفتی بشیر احمد کرم نے اپنی ٹیم تاجران لیڈر چوہدری زبیر جمیل۔ راجہ ابوبکر۔ چوہدری منشاء طور۔ ملک حاجی اقبال الحمراء۔ راجہ مدثر حیات۔ ملک نیئر اعوان۔ چوہدری سلیم باگڑی۔ شاہد باگوان۔ چوہدری عبدالستار آزاد وغیرہ کے ہمراہ شہر پنڈدادنخان کی تاجر برادری سمیت سبزی منڈی غلہ منڈی ٹرانسپورٹ مالکان کو آگہی مہم کے سلسلے میں کل پورے شہر کا چکر لگایا اور ہر دوکان پر گئے اس دوران انھوں نے لوگوں کو بتایا کہ پندرہ دسمبر کو ہم نے حکومتی اربابء اختیار کو یہ باور کرانا ہے کہ اس منصوبے کی بندش سے ہمارا علاقہ کس طرح زبوں حالی کا شکار ہے ہم دن بدن تنزلی کی طرف جارہے ہیں اپنے جائز حقوق منوانے اور اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلۓ ہر آدمی جمعہ کے دن احتجاجی دھرنے میں شامل ہو بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا عوام الناس نے ڈیول کیرج وے احتجاجی ورکنگ کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوۓ آمدہ جمعہ یعنی 15 دسمبر کے روز مکمل ہڑتال سمیت احجاجی دھرنے میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی