پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان) تھانہ جلالپور شریف پولیس کےایس ایچ او عبدالرحمان اے ایس ائی ملک فخر عباس اور ان کی ٹیم نےسارو ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان شاھد عمران ، نجف علی ، ملک یاسر ،بابر علی اور بشری بی بی سے اسلحہ ریکور کر لیا، اور ملزمان سے کل مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم برامد کر لی جبکہ طلائی زیورات 2 تولہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور 05 عدد مسروقہ موبائلز فونز بھی برآمد کر لیے جلال پور شریف پولیس نے
ملزم بابر علی سے رائفل 7 ایم ایم معہ روند ،ملزم شاہد عمران سے بندوق 12 بور معہ کارتوس،ملزم یاسر علی سے پسٹل 30 بور معہ روند اور ملزم نجف علی سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کیے ہیں، یہ پانچ رکنی گروہ ایک خاتون کی وساطت سے علاقہ جالب میں وارداتیں کرتا تھا انہوں نے جلال پور شریف اور چکری کرم خان میں بھی وارداتیں کیں جبکہ ایک دوسری کاروائی میں پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم مختار احمد کو گرفتار کر کے مویشیوں کی مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے مالکان کے حوالے کر دی اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جلال پور شریف پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا
0