0

للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان دینہ جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیری حربوں کے خلاف اہلیان تحصیل پنڈ دادن خان نے احتجاج کی کال دے دی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان دینہ جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیری حربوں کے خلاف اہلیان تحصیل پنڈ دادن خان نے متفقہ طور پر 15 دسمبر 2023 بروز جمعۃ المبارک دن 10 بجے سے شام تک بڑے احتجاج کی کال دے دی جس میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہوگا اگر پھر بھی ڈیول کیرج وے کے لیے فنڈز منظور نہ کیے گئے تو پھر جی ٹی روڈ جہلم اور لاہور اسلام اباد موٹروے ایم ٹو بلاک کر دی جائے گی اس سلسلہ میں متفقہ کمیٹی نے گول پور اور ٹوبھہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر گول پور کوڑہ اور چوران کے سینکڑوں افراد باہر نکل ائے اور روڈ بلاک کر دی جو کہ دو گھنٹے تک بند رہی اس کے بعد کمیٹی ارکان ٹوبھہ چوک پہنچے تو انہوں نے اہلیان ٹوبھہ کو 15 دسمبر کے پروگرام بارے اگاہ کیا یہاں بھی لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ اور اہلیان ٹوبھہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاھم کمیٹی اراکین جہاں بھی میٹنگز کرتے ہیں وہاں احتجاج کا ماحول بن جاتا ہے اج جب مفتی بشیر کرم ،راجہ ابوبکر اور دیگر اراکین ٹوبہ پہنچے تو عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا
پنڈدادن خان ڈیول کیرج وے پر کام کی بندش کے باعث عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں روڈ کی خستہ حالی سے تباہ کن صورتحال بن چکی ہے علاقہ ذلت و رسوائی کا شکار ہو چکا ہے روڈ کے منظور شدہ فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مفتی بشیر احمد کرم اور پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے روح رواں حافظ افتخار گوندل نے کیا انھوں نے کہا کہ حق بھیک مانگنے سے نہیں ملتا اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے تمام لوگ اپنے حقوق کے لیے 15 دسمبر کو گھروں سے نکلیں 15 دسمبر کو پوری تحصیل پنڈ دادن خان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی پھر بھی زیر تعمیر ڈیول کیرج وے کے فنڈز منظور نہ ہوئے تو عوام موٹروے ایم ٹو اور جی ٹی روڈ جہلم بلاک کریں گے دریں اثناء عوام کا مطالبہ ہے کہ پورے ملک میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں لیکن واحد تحصیل پنڈ دادن خان کا یہ میگا پراجیکٹ ہے جس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اس کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کرنا ہمارا حق ہے