پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان سے ) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان دینہ ڈیول کیرج وے ورکنگ کمیٹی کی اپیل پر 15 دسمبر بروز جمعہ کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال اور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کر دیا گیا علاقہ بھر کے دیگر قصبات اور شہروں کی طرح پنڈدادنخان میں بھی گزشتہ روز ڈیول کیرج وے کے فوری فنڈز کی بحالی کے لیے قائم ورکنگ کمیٹی کی اپیل پر مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادن خان اور شہریوں نے چوک محمدیہ سے کشمیر چوک تک زبردست احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی مظاہرین سڑک کے فنڈز کی فوری بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے احتجاجی مظاہرین میں مولانا مفتی بشیر احمد کرم ، راجہ ابوبکر حیات ، چوہدری شوکت بریار نیر اعوان ، زبیر جمیل چوہدری اور دیگر قائدین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرین نےکشمیر چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ بلاک کرتے ہوئے سڑک کی فوری تعمیر کے لیے زبردست نعرہ بازی کی اور 15 دسمبر بروز جمعہ کو تحصیل بھر میں احتجاجی شٹر ڈرون ہڑتال کا اعلان کیا مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادن خان کی طرف سے 15 دسمبر کو مکمل ہڑتال ٹریفک بند اور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کر دیا صدر مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان چوھدری زبیر جمیل نے ورکنگ کمیٹی للہ دینہ روڈ کی اپیل پر 15 دسمبر کو مکمل شیڑڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا صدر انجمن تاجران چوہدری زبیر جمیل نے بھی ڈیول کیرج وے منصوبے کی تاخیر اور فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعمیراتی کام بند ھونے سے سڑک اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھے جسکے باعث شہر میں تجارتی سرگرمیاں ختم ھو چکی ہیں تاجروں کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ھے 15 دسمبر کو اپنے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کریں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیول کیرج وے کے فنڈز فوری بحال کیے جاہیں اور سڑک کی تعیمر شروع کی جاے ۔
0