0

پنڈ دادن خان شہر میں بڑا سیاسی دھماکہ

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان شہر میں بڑا سیاسی دھماکہ ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دست راست سابق کونسلر راجہ گلزار حسین جنجوعہ نے دوبارہ مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی سیاسی بعیت کر لی اور مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے اور ساتھ ہی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا جس سے پنڈ دادن خان شہر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے سابق کونسلر راجہ گلزار حسین جنجوعہ نے سیاسی تبدیلی کا اعلان اپنی پوتی پوتے کے دعوت عقیقہ کے موقع پر کیا جس میں سیاسی نمائندوں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں اور دیگر دوستوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی یوں عقیقے کی دعوت ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر نوابزادہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر محمود للہ نے ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا