پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادن خان کی طرف سے 15 دسمبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا صدر مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان چوھدری زبیر جمیل نے ورکنگ کمیٹی للہ پنڈ دادن خان دینہ ڈیول کیرج وے منصوبے کی تاخیر اور فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعمیراتی کام بند ھونے کے خلاف دی گئی احتجاجی کال پر مکمل عمل درامد کریں گے کیونکہ زیر تعمیر سڑک اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھے جسکے باعث شہر میں تجارتی سرگرمیاں ختم ھو چکی ہیں تاجروں کو اسوقت شدید معاشی بحران کا سامنا ھے 15 دسمبر کو اپنے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کریں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیول کیرج وے کے فنڈز فوری بحال کیے جائیں اور سڑک کی تعیمر شروع کی جاے
0