پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) نشاط ڈگری کالج میں سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، نشاط ڈگری کالج کے چیف ایگزیکٹیو امجد علی انصاری کی خصوصی کاوش اور دلچسپی سے سندھی کلچر ڈے کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، نشاط کالج کے طلباء نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کیے اور تقاریر کا مقابلہ ہوا، سندھی زبان میں پیش کیے گئے حمد و نعت نے مہمان گرامی کی دلچسپی کا باعث بنے، نشاط کالج کے طلباء نے تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سندھی ادب کے حوالہ سے خاکے بھی پیش کیے گئے، مہمان گرامی میں چیف گیسٹ سنئیر صحافی اشفاق نیازی، ڈائیریکٹر پی این سی اے سمیع اللہ بلوچ اور ماہر تعلیم آکاش علی مغل شامل تھے۔ ڈائریکٹر پی این سی اے سمیع اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات ہونا انتہائی خوشی کا باعث ہیں جن سے طلباء کے اندر خود اعتمادی کا عنصر پیدا ہوتا ہے سنئیر صحافی اشفاق نیازی نے ایسے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر چیف ایگزیکٹو نشاط ڈگری کالج امجد انصاری کو خراج تحسین پیش کیا۔ ماہر تعلیم آکاش علی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام سندھی میں عدم تشدد ،برداشت اور صبر کے اوصاف نمایاں ہوتے ہیں۔سندھی عام طور پر قانع اور راضی برضا لوگ ہیں۔ان میں روحانی استغراق کی کیفیت پائی جاتی ہے جو انہیں پرانی تہذیب سے ملی ہے۔سندھی حلیم اور امن پسند ہوتے ہیں
ماضی میں اہل سندھ کا فطرت کے خلاف کوئی جارحانہ تصور نہیں رہا۔کیونکہ انہیں اپنی معاشی زندگی کے لیے فطرت کے عطا شدہ دریائے سندھ کے باعث روزگار کے لیے شدید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔چنانچہ ان میں فطرت سے انس کا رجحان پایا جاتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ سندھ میں روحانیت کی اثر پذیری کے لیے فضا سازگار رہی۔
0