پنڈدادنخان(بیورو چیف ملک ظہیراعوان) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پنڈدادنخان میں حلقہ این اے 61 جہلم کے قومی اسمبلی کے امیدوار سید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائین پاکستان شہید جمہوریت ذولفقار علی بھٹو کا وہ کارنامہ ھے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا آئین وہ کتاب ھے جس سے نا صرف نظام حکومت عدلیہ اور سیاسی نظام چلایا جا رھا ھے ووٹ دینے کا حق صرف ذوالفقار علی بھٹو نے ہر آدمی کو دیا ایک سرمایہ دار کا ووٹ اور غریب کا ووٹ برابر ھے آج جو یہ سیاسی جماعتیں موجود ہیں وہ 1970 ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ھیں انسان کی جنت اس کے ماں کے قدموں کے تلے ھے جبکہ سیاست کی جنت عوام کے قدموں تلے ھے بھٹو کا کیا جرم تھا کہ بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا بھٹو کے بعد آج تک کسی کو اکسانے پر پھانسی نہیں دی گئی بھٹو کی پھانسی جوڈیشنل قتل تھا بھٹو نے پھانسی کا پھندا پہن لیا لیکن کسی کے آگے سر نہیں جھکایا بھٹو کی پھانسی پر ورکروں نے خود کو جلایا لیکن کسی نے بھی فوجی چھاؤنیوں شہدا ءکی یادگاروں اور پاک آرمی کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا بھٹو ہمارا لیڈر تھا تو ہم نے کسی عمارت کو نہیں جلایا ان کا کون سا لیڈر مرا ھے کہ انہوں نے فوجی املاک کو نقصان پہنچا کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کرائی 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کئی لاکھ مزدوروں کو مستقل کیا اس وقت بھی لوگوں نے کہا کہ سٹیل مل کو بیچ دو لیکن ہم نے غریب مزدورکے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا ھے پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آئی انہوں نے غریب محنت کش کا ساتھ دیا پنڈدادنخان غازیوں شہیدوں اور مجاہدوں کی سر زمین ھے ضلع جہلم انشاءاللہ ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنے گا للہ انٹر چینج پنڈدادنخان تا جہلم روڈ کے فنڈز فوری طور پر بحال کرانے کےلئے کردار ادا کروں گا سرمایہ داروں نے ہمیشہ مزدور کا استحصال کیا ھے تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل تقریروں سے نہیں عوام کو اپنے حقوق کےلئے خود کھڑا ھونا پڑے گا اس وقت حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 پنڈ دادن خان میں انتہائی قابل اور ذہین امیدوار پیپلز پارٹی نے حلقے کو دیے ہیں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی باتیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے انتخابات انشااللہ 8 فروری کو ھی ھوں گے آئین کا تحفظ کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں پوری قوم کی ذمہ داری ھے ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی بلاک بنایا جبکہ اسلام دشمن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو ،شاہ فیصل ،کرنل قذافی اور یاسر عرفات جیسے لیڈروں کو مروا کر اپنے ناپاک مقاصد حاصل کئے در یں اثنا ء سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جب پنڈال میں پہنچے تو ہزاروں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ھوئے تھے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کی سمری سے ایک عظیم تحفہ عوام کو دیا جس سے حکومتی انتظام چل رھا ھےاور یہ آئین بھی ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ملا عوام کو شعور دیا لاکھوں ایکٹر اراضی مزارعوں میں مفت تقسیم کی مزدور کی عظمت اور ملازمت کو تحفظ دیا اگر بھٹو کی حکومت رہتی تو نا صرف مزدور کو اس کا حق ملتا بلکہ دنیا اسلام میں ایک عظیم قوت بنتا بھٹو نے مسلم دنیا سے مل کر پاکستان کو اٹیمی قوت بنایا جو طاقتیں اسلام کے خلاف تھیں انہوں نے مل کر عالم اسلام کے لیڈروں کو شہید کیا امیدوار قومی اسمبلی سید امیر حمزہ کرمانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان سب سے پسماندہ ھے یہاں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں آئین پاکستان پورے پاکستان کی سلامتی کا ضامن ھے 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا وہ اس کی سزا بھی پائیں گے جب ہم آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے تو یہ ملک بھی ترقی کرے گا اجتماع سے ممتاز مزدور رہنما الحاج چوہدری عبدالغفور نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع صرف چوہدری نذر حسین گوندل کی وجہ سے جمع ھے اگر پیپلز پارٹی نے یہاں کی عوام کے مسائل حل کئے تو یہ علاقہ پیپلز پارٹی کا گڑھ بن سکتا ھے پیپلز پارٹی اگر اس حلقے کا ساتھ دے تو پاکستان عوامی تحریک جس کا میں صدر ھوں ہم سب بھی بھرپور حمایت کریں گے اجتماع سے سید سخاوت حسین شاہ راجہ رضوان صدر پیپلز پارٹی چکوال صدر پی پی پی ڈسٹرکٹ جہلم اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عبدالرشید بٹ اور ملک محمد خالد نے سرانجام دیے
0