0

ڈیول کیرج وے پر تاخیری عمل اور اس کے باعث علاقے کی عوام کو درپیش مسائل

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )للہ انٹرچینج دینہ ڈیول کیرج وے پر فنڈز کی عدم فراہمی کے بعد کام کی بندش کے خلاف علماۓ کرام تحصیل پنڈدادنخان کی طرف سے چلائی گئی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں پنڈدادنخان بار کے وکلاء نےکل تحصیل کورٹس سے کشمیر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی وکلاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈیول کیرج وے پر تاخیری عمل اور اس کے باعث علاقے کی عوام کو درپیش مسائل بارے نعرے درج تھے کشمیر چوک پہنچ کر دونوں اطراف کی سڑکیں بلاک کر دی گئیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ موجودہ صدر بار ملک اصغر خان بلوچ سمیت سابقہ صدور بار راجہ ضمیر احمد بشیر۔ چوہدری خضر بھون اور شفقات حسین چوھدری نے کہا کہ پنجاب بھر میں نگران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہوا ہے اور باقاعدگی سے فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں تحصیل پنڈدادن خان جسے اپنی ضرورت کے وقت مسلم لیگ ن کا گڑھ کہا جاتا رہا کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے ہمارے علاقے کی سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا تحصیل بھر میں معاشی بد حالی کے ڈیرے ہیں اس سلسلے میں مقامی صحافت نے متعدد بار علاقائی مسائل کو حکومتی ایوانوں میں پہنچانے کیلئے اپنی آواز بلند کی مگر وہ بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ٹھہری، مسلسل محرمیوں کا سامنا کرنے کے بعد باالاخر علماء نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا اور اس سلسلے میں منظم طریقے سے احتجاجی تحریک چلانے کیلئے پوری تحصیل کی عوام کو آگہی مہم کے سلسلے میں کنوینیئر علام بشیر احمد کرم کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جسکے بعد انھوں نے اس تحریک کے سربراہ حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ کی مشاورت سے احتجاجی شیڈول مرتب کیا تاکہ ایک جامع طریقے سے اپنی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جاۓ وکلاء نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحصیل کے فنڈز متبادل حلقوں میں استعمال کئے جارہے ہیں ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے علماء ودیگر سول سوسائٹی کے شانہ بشانہ وکلاء برادری اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاءاللہ پندرہ دسمبر2023 کو اپنی پوری افرادی قوت کے ساتھ حکومت وقت کو باور کرائیں گے کہ اپنے حق کے حصول کیلئے کسی حد تک بھی جانے کیلئے تیار ہیں اگر آمدہ الیکشن سے قبل ڈیول کیرج وے للہ انٹرچینج دینہ کے فنڈز نہ جاری کئے گئے تو الیکشن کے بائیکاٹ کا مرحلہ بھی آ سکتا ہے اس دوران احتجاجی مہم میں بھرپور معاونت پر للہ دینہ ڈیول کیرج وے پر تاخیری حربوں کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی مہم کے کنوینیئر علامہ مفتی بشیراحمد کرم نے وکلاء کی بھرپور حمایت کو خوش آئند قراد دیا اور کہا کہ انشاءاللہ ہماری ملت و اتحاد حکومت وقت کو بہت جلد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگا