پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول عیسی وال اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بگا شریف کے طلبا و طالبات کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں موسم سرما اتے ہی( نمبردار برادران منڈا ھڑ ) نے تقریبا اڑھائی سو بچوں میں نئے شوز تقسیم کیے جن کی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے جب کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عیسی وال کہ نئی بلڈنگ کی گیلری میں 70 ہزار روپے کی مالیت سے نئی پینٹنگ کروائی ہے اور تقریبا 65 ہزار روپے نقد بھی تقسیم کیے ہیں صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے یہ کام سر انجام دینے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکر الحمدللہ اللہ پاک نے مجھے یہ توفیق بخشی ہے کہ میں اپنے حلقہ کے بچوں کی خصوصی خدمت کر رہا ہوں اس خدمت کا صلہ مجھے کاروبار میں ترقی کی صورت میں مل رہا ہے میں نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اپنے حلقہ تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے تمام گرلز سکولوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے جو ممکن ہو سکا وہ ضرور کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ کام یہاں رکا نہیں بلکہ انشاءاللہ جاری و ساری رہے گا دریں اثناء موسم سرما کے نئے شوز کی تقسیم اور دیگرتمام کام انہوں نے بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز دادن خان ملک ظہیرا عوان کی موجودگی میں سرانجام دیے اس موقع پر راجہ حسن نمبردار منڈاھڑ بھی موجود تھے
0