پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ھے پولیس اور عوام کے تعاون سے ھی معاشرے سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکتا ھے منشیات کا استعمال نئی نسل کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رھی ھے عوام کی سہولت کےلئے ڈی ایس پی آفس کو اسی ہفتے پولیس اسٹیشن پنڈدادنخان کی نیی عمارت میں شفٹ کیا جا رھا ھے ان خیالات کا اظہار معروف کرائم فائٹر ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل نے اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت نئی نسل کو تباہ کر رھی ھے منشیات سے انکار زندگی سے پیار کے سلوگن کو نمایاں کرنے کےلئے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاھی سیمنار منعقد ھونے چاہئیں تاکہ نئی نسل کو اس سلسلے میں آگاھی ھو سکے ڈی ایس پی آفس کو پولیس اسٹیشن میں منتقل کرنے کی بڑی وجہ یہ ھے کہ معمولی بارش میں بھی دفتر میں چاروں طرف پانی آ جاتا ھے چھتیں ناکارہ ھو چکی ہیں
0