پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان )
پنڈدادنخان کی نئی آبادی کے اندر کوئلے کا باریک پاؤڈر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔سوڈا فیکٹری کھیوڑہ کی طرف سے لگائے گئے باریک کوئلے کہ پہاڑوں اور ریلوے کی مال بردار گاڑیوں سے اتارے جانے کے عمل اور دوبارہ ٹرکوں میں لوڈ کیے جانے کے عمل نے عوام کی ناک میں دم کر دیا ہے گرد و نواح کی ابادی سخت متاثر ہو رہی ہے ناک، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں شدت کا خدشہ ہے علاقہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ اس پراسس کو ابادی سے دور چالیسا ریلوے اسٹیشن کے قریب شفٹ کیا جائے
پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کے قریب کھیوڑہ سوڈا فیکٹری کی طرف سے لگائے گئے باریک کوئلے کے پہاڑ سے پنڈدادنخان اور گرد ونواح میں پلوشن اور آلودگی کے باعث سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں۔ کوئلے کا باریک پاؤڈر ہوا میں شامل ہوکر کھیوڑہ روڈ پر چلنے والی ٹریفک جن میں موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کی آنکھوں میں چلا جاتا ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف کھیوڑہ میں قائم کردہ کوئلے کے پاور پلانٹ میں ہزاروں ٹن کوئلہ ماہانہ چلنے کے باعث پچاس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل آبادی شدید متاثر ہونے لگی ھے دھوئیں کے گہرے بادلوں اور کیمکل سے متاثر ہونے والوں میں شیر خوار بچے بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔
0