0

ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیری حربوں سے لاکھوں عوام کو سفری سہولتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) موٹروے للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیری حربوں سے لاکھوں عوام کو سفری سہولتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ٹرانسپورٹرز حضرات ٹرانسپورٹ چلانے سے عاجز ا چکے ہیں زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے دونوں اطراف کی ابادیاں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہو چکی ہیں سڑک ابادی سے کئی کئی فٹ اونچی ہو چکی ہے منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے حالیہ دنوں میں چند کروڑ روپے کی قسط جاری کی گئی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے سابقہ دور میں شروع ہونے والا منصوبہ موجودہ ادوار میں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے جس سے تنگ ا کر تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام مکاتب فکر کے مذہبی حلقوں نے وکلاء ، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ہمراہ مل کر 15 دسمبر 2023 کو یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کر لیا ہے گزشتہ جمعۃ المبارک کے روز ایک سو سے زائد مساجد سے روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت دیگر 15 دسمبر 2023 کو پوری تحصیل پنڈ دادن خان کے لاکھوں عوام سڑکوں پر ا جائیں گے اس بھرپور احتجاجی کال کے سلسلہ میں علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں چار دسمبر بروز پیر دن 12 بجے تمام سکولوں اور کالجز کے طلباء پنڈ دادن خان کے للہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے چھ دسمبر بروز بدھ دن 12 بجے وکلا ء کچہری سے جنرل بس سٹینڈ تک احتجاجی مارچ کریںگے سات دسمبر بروز جمعرات دن ایک بجے طلباء اور تاجران مل کر پننوال میں احتجاج کریں گے اٹھ دسمبر بروز ہفتہ دن 12 بجے مذہبی تنظیمات اور طلباء پنڈ دادن خان میں احتجاج کریں گے اسی طرح 11 دسمبر بروز سوموار دن 12 بجے گول پور ،کوڑہ چوران کے عوام گول پور بس سٹاپ پر احتجاج کریں گے اور 12 دسمبر بروز منگل دن 12 بجے پنڈ دادن خان کے تاجر سڑکوں پر ہوں گے جبکہ 13 دسمبر بروز بدھ دن 12 بجے دھریالہ جالپ کے تاجر احتجاجی مظاہرہ کریں گے احتجاج کے ان دنوں میں اگر موجودہ حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو پھر 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ کو یوم احتجاج ہوگا اور پوری تحصیل پنڈ دادن خان کے لاکھوں عوام اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر ہوں گے گزشتہ روز ورکنگ کمیٹی للہ انٹرچینج جہلم روڈ کے عہدے داروں نے معززین علاقہ اور خاص طور پر سجادہ نشین سید منشاء عباس بخاری اور صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کو 15 دسمبر یوم احتجاج میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کر لی اس موقع پر صدرال پاکستان نمبر داران تحصیل پنڈ دادن خان نے کہا کہ ہم علمائے کرام کی کال پر تحصیل بھر کے تمام نمبر داران عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے