0

خوش قسمت ہیں وہ سرکاری ملازمین جنہیں ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے ساتھی اور ماتحت پر نم آنکھوں اور پرتپاک انداز میں رخصت کرتے ہیں

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
خوش قسمت ہیں وہ سرکاری ملازمین جنہیں ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے ساتھی اور ماتحت پر نم آنکھوں اور پرتپاک انداز میں رخصت کرتے ہیں تقرریاں تبادلے اور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ھوتی ہیں مگر جو احباب دوران سروس اپنے فرائض منصبی خوبصورت انداز میں سر انجام دیں ان کی یادیں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں سکاونٹنگ کے حوالے سے تحصیل پنڈدادنخان میں ممتاز ماہر تعلیم اور سنئیر ہیڈ ماسٹر سید امجد حسین نقوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور فزیکل ایجوکیشن کے حوالے سے جو بے مثل و بے مثال خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں ان خیالات کا اظہار سنئیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ سید امجد حسین نقوی کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس و سنئیر ہیڈ ماسٹر راجہ محمد اقرار افضل جنجوعہ پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی رہنما ملک نور محمد نورانی نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مبشرحنیف سنئیر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان سابق ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر چوہدری محمد رمضان.جانی حکیم سید اختر علی شاہ بخاری راجہ محمد اصغر چوہدری محمد اسلم سید اظہر علی شاہ محمد اسحاق محمد مشتاق نون سنئیر ہیڈ ماسٹر محمد افسر خان احسان الحق کھیوڑہ ملک آصف ہیڈ ماسٹر کھیوڑہ سید صداقت عباس نقوی نوید شہزاد کھرل مبشر حنیف اے ای او محمد انور بھلہ قاری محمد امتیاز ڈاکٹر قیصر حسین ملک اشفاق خواجہ محمد امجد حافظ محمد عنایت محمد اکرم درانی ملک محمد قدیر ملک طفیل حسنین اعوان پیر دل نواز اعوان مہتاب احمد کے علاؤہ محکمہ تعلیم کے تحصیل بھر سے آئے ھوئے ہیڈ ماسٹر صاحبان اساتذہ پنجاب ٹیچر یونین کے عہدے داران اور اہل علاقہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اور اساتذہ کے نمائندگان نے پرنم آنکھوں سے سید امجد حسین نقوی اور شیر افضل کو پھولوں کے ہار اور بہت بڑی تعداد میں تحائف دئے تقریب کی صدارت ڈپٹی ایجوکیشن ملک عدیل نے کی تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری محمد امتیاز اور نعت رسول مقبول کی سعادت ملک کے نامور نعت خوان سید صداقت عباس نے حاصل کی تقریب کے آخر میں شرکا کےلئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا