0

اپنی دھرتی اپنا راج اور مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اپنی دھرتی اپنا راج و مسلم لیگ نون کے رہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادنخان راجہ افتخار احمد شہزاد نے اپنے ڈیرہ چک شادی پر پر سیاسی آکٹھ کیا اور اپنی دھرتی اپنا راج اور مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 جہلم چوہدری عابد جوتانہ، راجہ قاسم علی خان ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے شرکت کی ان رہنماؤں کے علاوہ تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطا بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیروں کا ساتھ دینے کی بجاٸے اپنوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کو درپیش مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔حلقہ NA 61 جہلم کے روایتی و موروثی سیاستدان جو گزشتہ کٸی دہاٸیوں سے یہاں کی عوام کا استحصال کرتے آرہے ہیں انھیں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام یہ پوچھنے پر مجبور ہیں کہ ہمارے ان نمائندوں نے 40 سالوں میں پسماندگی اور محرومیوں میں کیوں دھکیلا اج بھی حلقہ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، لنک سڑکیں اور مین سڑکیں تباہ حال ہو چکی ہیں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کے لیے فنڈز منظور نہیں کروائے جا سکے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں علاقہ کے عوام کو سوئی گیس فراہم کی جا سکی اور نہ ہی نکاسی اب کا بندوبست کیا جا سکا تقریب میں پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے صدر الحاج چوھدری عبدالغفور اور سابق چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک مصدق حسنین اسلم و دیگر نے خصوصی شرکت کی