0

اللہ پاک نے فرمایا ولی میرے دوست ہیں، مولانا حسنات احمد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) اللہ پاک نے فرمایا ولی میرے دوست ہیں اے دنیا والو جو میرے ہو جاتے ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوتا ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوتے ہیں اقا علیہ السلام سے کسی صحابی نے پوچھا کہ اولیاء اللہ کون ہیں تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن کو دیکھ کر خدا یاد ا جائے میرے مرشد کریم حضرت خواجہ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھنے سے خدا یاد ا جاتا تھا یہ ایسے لوگ ہوں گے جن پر انبیاء اور رسول بھی رشک کریں گے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا حسنات احمد نےجامع مسجد حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ میں حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ میں منعقدہ ماہانہ محفل ایصال ثواب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جب کہ چیف گیسٹ حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ اللہ العالی اور صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ محمد نعیم الرسول دامت برکاتہ العالیہ نے فرمایا کہ ولی کامل کی محفل میں بیٹھ جانے سے غم بھول جاتے ہیں ان کی ہر ہر ادا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوتی ہے جو ہمیشہ گناہ سے نفرت کرنے کا حکم دیتے ہیں گنہگار سے نفرت نہیں کرتے اولیاء اللہ کے پاس بیٹھنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا اس محفل میں خصوصی شرکت بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ، محمد محبوب ، میاں قیصر محبوب و دیگر نے کی تاھم محفل کی نقابت مظفر للہی نے کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی گئی ختم شریف پڑھا گیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا