پنڈدادنخان(بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) موٹر وے للہ انٹر چینج جہلم کی تعمیر میں تاخیری حربوں کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علماء کرام وکلاء ، تاجروں اور سول سوسائٹی نے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، آج بروز جمعتہ المبارک تحصیل پنڈ دادن خان کی مساجد میں احتجاجی قراردادیں منظور کی جائیں گی اگلے دس دن تک حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہ آیا تو 15 دسمبر کو پوری تحصیل میں احتجاجی ریلیاں جلسے جلوس اور احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور اس کے ایک ہفتے کے اندر سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہ ھوا تو بھرپور ہڑتال کی جائے گی اور روڈ بلاک کر کے موٹر وے بندکر دی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی انتخابات کا بائیکاٹ سیاسی نمائندوں سے اظہار لاتعلقی اور دیگر آپشن پر عمل درآمد کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ھوا جس میں صدر بار ایسوسی ایشن، وکلا ء، انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے نمائندوں تمام مسالک کے علما اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بھرپور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انور قریشی ہاشمی و دیگر علما کرام ، دیگر تنظیمات کے سرکردہ افراد نے کہا کہ تین سال قبل اس دو رویہ سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا جو بد قسمتی سے اکھاڑے جانے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی اس وقت روڈ کی صورتحال انتہائی خستہ اور تباہ کن ھو چکی ھے گاڑیوں کا لاکھوں روپے روزانہ کی بنیاد پر نقصان ھو رھا ھے بیماروں کو دوسرے شہر منتقلی میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ھوتا ھے موٹر سائیکل کا سفر کرنا بھی محال ھے ایک اچھا منصوبہ مقامی سیاسی رہنماؤں کی نااہلی ذاتی مفاد پرستی اور باہمی چپقلش کی نظر ھو گیا اور بڑی وجہ اعلیٰ حکمرانوں کا ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلا سلوک ھے اس روڈ کی تعمیر کا کام روک کر اس کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کر دیے گئے اور دیگر اضلاع میں شروع ھونے والے کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ہمارا علاقہ مقامی نااہل سیاسی رہنماؤں کی وجہ سے انتہائی تباھی اور خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے تمام مسالک کے علما کرام وکلا سول سوسائٹی مذھبی و سماجی تنظیمات اور پورے ضلع کے متاثرہ عوام نے نگران وزیر اعظم پاکستان ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا ھے کہ ضلع جہلم کے لاکھوں افراد کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور للہ موٹر وے جہلم سڑک کی تعمیرِ کےلئے فوری فنڈز جاری کر کے کام مکمل کرایا جائے پہلے مرحلے میں آج خطبات جمعہ میں عوام کو آگاھی اور مطالبات کی منظوری کےلئے قراردادیں تحصیل بھر کی تمام مساجد میں پیش کی جائیں گی اگر مطالبات کی منظوری کے حوالے سے مثبت پیش رفت اگلے دس دنوں میں سامنے نہ آئی تو پندرہ دسمبر کو پوری تحصیل میں بھرپور احتجاجی ریلیاں جلوس جلسے اور دھرنے دیے جائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا احتجاجی پریس کانفرنس میں تحصیل بھر کے صحافیوں تمام مسالک کے علما وکلا تاجروں اور تنظیمات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے تمام افراد نے شرکت کی
0