0

غریب وال دھریالہ جالپ روڈ پر اسلحہ کی نوک پر متعدد دکانداروں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئ

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ،غریب وال دھریالہ جالپ روڈ پر اسلحہ کی نوک پر متعدد دکانداروں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے ،عوام مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غریب وال اور گردونوا ح کے دکاندار پنن وال سبزی منڈی سے سبزی اور سودا سلف خریدنے جا رہے تھے کہ راستہ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا محمد سفیان گوندل سے تقریبا 26500 ,محمد زمان سے 17500 ،ولایت سے 4500 روپے جبکہ دیگر دو دکانداروں سے بھی ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے دکانداروں محمد سفیان وغیرہ نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ پر پہلے بھی کئی بار ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن دھریالہ جالپ پولیس چوکی مکمل طور پر ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کر کے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے